0
Thursday 4 Nov 2021 21:54

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا نوٹس

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکوٹ نے صوبے بھر میں جاری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے وائی ڈی اے کے عہدیداران کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ بلوچستان ہائیکوٹ کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق وائی ڈی اے کے عہدیداران کو ہڑتال کے متعلق پیٹیشن کی سماعت کیلئے کل طلب کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران معزز عدالت کے روبرو پیش ہوکر وجہ بیان کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کی جائے، کیونکہ ڈاکٹر صاحبان لازمی سروس کے زمرے میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز کا بائیکوٹ تاحال جاری ہے۔ وائی ڈی اے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ یہ احتجاج غریب عوام کی بلائی کیلئے کر رہے ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے بائیکوٹ کی وجہ سے جہاں غریب عوام مہنگے ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، وہیں کچھ غریب افراد علاج کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 962049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش