0
Friday 5 Nov 2021 19:46

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کیس کی سماعت، عدالت ینگ ڈاکٹرز پر برہم

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کیس کی سماعت، عدالت ینگ ڈاکٹرز پر برہم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ نے عدالت عالیہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے حوالے سے کیس کی سماعت آج کی۔ جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس اور دیگر عہدیدار پیش ہوئیں۔ ہائی کورٹ نے اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پر سرزنش اور برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز فوری طور پر اپنی ہڑتال ختم کریں۔ اگر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم نہ کی، تو کارروائی کریں گے۔

اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر احمد عباس نے کہا کہ ہم نے ہڑتال نہیں کی ہے۔ صرف او پی ڈیز نہیں جا رہے تھے۔ جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ آپ ایمرجینسی سروسز کے لوگ ہیں۔ آپ ہڑتال نہیں کر سکتے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو بولنے کی ضرورت نہیں۔ آپ سب کچھ تحریری طور پر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کس قانون کے تحت ہڑتال کر رہے ہیں۔ آپ ہڑتال کریں گے، تو آپ کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کو آٹھ تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 962172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش