0
Monday 8 Nov 2021 19:52

عراق، امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کی نذر

عراق، امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کی نذر
اسلام ٹائمز۔ عراق میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ جنوبی علاقوں میں بم حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔ عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے الدیوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صابرین نیوز کے مطابق "اصحاب الکہف" نامی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 962178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش