0
Saturday 3 Sep 2011 20:29

کراچی ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر زخمی

کراچی ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر زخمی

رحیم یار خان:اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس رحیم یار خان اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس جب تورنڈا اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو وہاں کے اسٹیشن ماسٹر نے ایک بوگی کے پہیوں سے چنگاریاں نکلتے دیکھیں، اسٹیشن ماسٹر کی اطلاع پر رحیم یار خان پر سرخ سگنل دیا گیا، تاہم ٹرین کے رکنے کے دوران ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، صرف پانچ مسافر زخمی ہوئے، تین گھنٹے کی امدادی کاروائی کے بعد متاثرہ بوگی الگ کر کے کراچی ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 96230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش