0
Saturday 6 Nov 2021 17:48

آج تبدیلی تباہی بن کر ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، مصطفیٰ کمال

آج تبدیلی تباہی بن کر ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نواز شریف نعرہ لگا رہے ہیں ووٹ کو عزت دو، اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دو ورنہ ووٹ کی عزت نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان اور جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر سب کچھ چھین لیا۔ وہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے پارٹی سلوگن ’’ہم ٹھیک کردیں گے‘‘ کی کراچی میں منعقدہ تقریب اجراء سے خطاب کررہے تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنوں کا ووٹ اپنوں کا نعرہ لگا رہی ہے، مطلب ان کو ووٹ نہیں دیا تو آپ ان کے اپنے نہیں جبکہ تحریک انصاف نے کہا تبدیلی کو ووٹ دو لیکن تبدیلی کی کوئی وضاحت نہیں، آج تبدیلی تباہی بن کر ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین تین دفعہ وزیراعظم بننے والی جماعتیں چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے تیار ہیں، کیا چوتھی بار وزیراعظم بننے سے تباہ شدہ نظام یکسر تبدیل ہوجائے گا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حکومت کرنے کے لئے تین بار آصف زرداری کو سندھ گروی میں دیا تھا، اب رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، پاکستان میں ایک وزیراعظم اور چار وزرائے اعلیٰ کُل طاقت، اختیارات اور وسائل پر قابض ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے سندھ میں ایک ماڈل یو سی نہیں، ہم 2 آئینی تبدیلیاں کروائیں گے اور لوکل گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھوائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 962327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش