0
Sunday 7 Nov 2021 15:52

پاکستان کو عرب شہزادوں کی شکارگاہ بننے سے بچایا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستان کو عرب شہزادوں کی شکارگاہ بننے سے بچایا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج تک عرب شہزادوں کی نوکری کرکے قوم کی عزت اور ناموس کے دلالوں نے ترقی کی ہے لہذا گورنر صاحب کچھ دلالوں کی ترقی کو قوم کی ترقی نہ کہیں، پوری قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ عرب شہزادے شکار پر اکیلے کیوں آتے ہیں اپنی فیملی کے ساتھ کیوں نہیں آتے، آج تک عرب شہزادوں کی نوکری کرکے قوم کی عزت اور ناموس کے دلالوں نے ترقی کی ہے لہذا گورنر صاحب کچھ دلالوں کی ترقی کو قوم کی ترقی نہ کہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بیان قومی عزت و وقار کے منافی ہے کہ عرب شہزادوں کی آمد سے خوشحالی اور پیسا آتا ہے، قوم کی ناموس عزت اور غیرت کا سودا کرکے جو پیسا حاصل کیا جائے ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ سندھ کے ایک ایم پی اے کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، جس خاتون نے قرآن کریم اٹھایا اس پر گولیاں چلا کر وڈیرہ شاہی نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کی، پیپلز پارٹی سمیت ملک کی سیاسی جماعتوں کو اب اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ وہ پست کردار کے حامل افراد ہی کو ٹکٹ دے کر اسمبلی میں کیوں بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو عرب شہزادوں کی شکارگاہ بننے سے بچایا جائے اور قومی عزت و وقار کے منافی لائسنس کے اجراء کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 962460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش