QR CodeQR Code

مصطفی الکاظمی کے گھر پر 3 ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا، عراقی وزارت داخلہ

7 Nov 2021 19:55

عراقی وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے بارے ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 3 ڈرون طیارے استعمال کئے گئے تھے


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر مبینہ ناکام ڈرون حملے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ عراقی خبررساں ایجنسی واع کے مطابق وزارت داخلہ کے شعبہ اطلاعات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر سعد معن نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مبینہ ناکام حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ حملہ دہشتگردانہ اور ناقابل قبول ہے۔ سعد معن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے گھر پر 3 ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس دوران سنی جانے والی فائرنگ کی آواز، ان ڈرون طیاروں کو سرنگوں کرنے کے لئے چلائی جانے والی گولیوں کے باعث تھی درحالیکہ حملہ آور 3 ڈرون طیاروں میں سے 2 کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا تاہم تیسرا ڈرون طیارہ وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جو اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سعد معن نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ اس حوالے سے وسیع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 962486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/962486/مصطفی-الکاظمی-کے-گھر-پر-3-ڈرون-طیاروں-ذریعے-حملہ-کیا-گیا-عراقی-وزارت-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org