0
Tuesday 9 Nov 2021 10:18

ہم دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہیں، افغان وزیر داخلہ

ہم دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہیں، افغان وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے قائم مقام  وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کیلئےخطرہ نہیں ہیں اور ہم دوسرے ممالک سے اعتماد سازی کیلئے تیار ہیں۔ سراج الدین حقانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری جنگ اپنی آزادی کے جائز حق کے لیے تھی، ہم دنیا سے بہتر تعلقات کے خواہاں اور دوحہ معاہدے کے پابند ہیں۔ خیال رہے کہ 15 اگست پر کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر 2021ء کو عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا۔ عبوری کابینہ میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور 1996ء سے 2001ء تک طالبان کے سابق دور میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس کے علاوہ طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جبکہ سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے جن کی گرفتاری پر امریکا نے لاکھوں ڈالرز انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 962734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش