0
Saturday 3 Sep 2011 23:35

کراچی کی صورتحال پر پاک فوج کو تشویش ہے، آئی ایس پی آر

کراچی کی صورتحال پر پاک فوج کو تشویش ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر پورے ملک کی طرح پاک فوج کو بھی تشویش ہے اور کراچی سے ہر قسم کا تشدد ختم ہونا چاہئے۔ راولپنڈی میں غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ کراچی کی صورحال کا پورے ملک پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کراچی میں رینجرز پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کر رہی ہے، اور تمام خفیہ ادارے انکو معلومات فراہم کر رہے ہیں، امید ہے کہ کارروائی کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ ایجنسی سے بچے اغوا نہیں ہوئے۔ غلطی سے سرحد پار جانے والے 30 افراد ابھی دہشت گردوں کی تحویل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 96275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش