0
Tuesday 9 Nov 2021 21:34

اپوزیشن نااہل حکومت کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے، شازیہ مری

اپوزیشن نااہل حکومت کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر اس نااہل اور بے حس حکومت کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں میں اضافہ کیا ہے اور پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام تباہی سرکار کے باعث اذیت اور تکالیف کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 962837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش