QR CodeQR Code

امریکا کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، چینی صدر

10 Nov 2021 12:41

امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا۔


اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا۔ چینی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ چین اور امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 962919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/962919/امریکا-کے-ساتھ-کام-کیلئے-تیار-ہیں-چینی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org