0
Wednesday 10 Nov 2021 13:05

امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان تھامس ویسٹ، طالبان اور افغانستان میں مستقبل کی کسی حکومت کے بارے میں امریکی توقعات واضح کرنے کے لیے رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے امریکی مندوب کی حیثیت سے یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ تھامس ویسٹ زلمے خلیل زاد کی جگہ تعینات ہوئے تھے جنہوں نے ہنگامہ خیز 3 سالہ دور کے بعد یہ عہدہ چھوڑا تھا، اس دوران انہوں نے طالبان سے مذاکرات بھی کیے تھے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا ہوا اور بائیڈن انتظامیہ کو جنگ زدہ ملک سے افراتفری سے نکلنے میں مدد ملی، ساتھ ہی اس نے کابل پر طالبان کے قبضے کی بھی راہ ہموار کی۔ جب براک اوباما امریکی صدر تھے اس وقت تھامس ویسٹ نے قومی سلامتی کونسل کے عملے میں زلمے خلیل زاد کے نائب کے فرائض سرانجام دیے تھے۔ ایک نیوز بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ تھامس ویسٹ جو ابھی برسلز میں موجود ہیں وہ برطانیہ، پاکستان اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان توقعات کو واضح کرتے رہیں گے جو ہم طالبان اور مستقبل کی کسی بھی افغان حکومت سے رکھتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نیا امن مندوب افغانستان کا دورہ بھی کرے گا، محکمہ خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ ’ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 962933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش