QR CodeQR Code

تفتان، ایران سے گرفتار 84 پاکستانی لیویز حکام کے حوالے

10 Nov 2021 17:41

بلوچستان لیویز کے مطابق ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 84 پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جنہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 84 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر بلوچستان لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔  گرفتار شہریوں میں 60 کا تعلق پنجاب، 13 کا تعلق خیبر پختونخوا اور 11 کا تعلق سندھ سے ہے۔ مذکورہ افراد کو لیویز نے ابتدائی تفتیش کے بعد تھانہ منتقل کردیا ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد ایران کے راسطے سے یورپی ممالک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ لیویز حکام کی جانب سے ابتدائی کارروائیوں کے بعد ان افراد کو ایف آئی اے کےحوالے کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 962988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/962988/تفتان-ایران-سے-گرفتار-84-پاکستانی-لیویز-حکام-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org