0
Wednesday 10 Nov 2021 20:17

پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا

پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی اپنی شکست دیکھ کر حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی اور پارلیمان میں دو مرتبہ عددی اعتبار سے شکست کے بعد حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں اور حکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلا ہے جبکہ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 963000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش