QR CodeQR Code

کوئٹہ، کیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

11 Nov 2021 19:30

ایک کارروائی کے دوران کیسکو کی ٹیم نے پانچ غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتار کر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت انکے برقی آلات قبضے میں لے لئے۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔ اس سلسلے میں کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کے سریاب ڈویژن کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف نواحی علاقے غنڈی میں کارروائی کی۔ اس دوران ٹیم نے پانچ غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتار دیئے اور الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت انکے برقی آلات قبضے میں لئے گئے۔ ان غیر قانونی ٹرانسفارمرز کو کیسکو سٹور میں جمع کرا دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کیسکو نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ خود ساختہ غیر قانونی کنکشن فوری طور پر ہٹا دیں۔ بصورت دیگر کیسکو کی ٹیمیں اُن کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ برقی آلات قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے گی۔


خبر کا کوڈ: 963167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963167/کوئٹہ-کیسکو-کی-بجلی-چوروں-کیخلاف-کارروائیاں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org