QR CodeQR Code

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان میں احتجاج، پرو وائس چانسلر کی سربراہی میں وفد کی آمد

11 Nov 2021 19:59

یونیورسٹی آف بلوچستان کے پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار کی سربراہی میں ایک وفد نے احتجاج میں بیٹھے طلباء سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طلباء کی گمشدگی کی وجہ سے یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ آج جامعہ بلوچستان کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین اور رجسٹرار ڈاکٹر فرہت اقبال کی سربراہی میں ایک وفد جامعہ بلوچستان کے سامنے طلباء کے احتجاجی دھرنے میں آئی۔ وفد میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر سعیدہ مینگل، چیئرمین ایف ٹی ڈی سی ڈاکٹر حامد علی بلوچ، ڈائریکٹر پاکستان اسٹیڈیز سینٹر ڈاکٹر عثمان توبہ وال، چیف سکیورٹی آفیسر اقبال زرکون اور دیگر افراد شامل تھے۔ وفد نے دھرنے میں بیٹھے طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دو طلباء کی گمشدگی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچے ہمارے بچے ہیں۔ ہم آپ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 963173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963173/کوئٹہ-جامعہ-بلوچستان-میں-احتجاج-پرو-وائس-چانسلر-کی-سربراہی-وفد-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org