QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے پارلیمنٹ کو غیر مؤثر بنانے کی سازش ناکام ہوچکی، شازیہ مری

11 Nov 2021 20:57

ایک بیان میں رہنما پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے ہی قوم کو نالائق وزیراعظم سے نجات ملے گی جبکہ عمران خان قومی اسمبلی میں اعتماد اور اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرح ان کے مشیر بھی جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کی جانب سے پارلیمنٹ کو غیر مؤثر بنانے کی سازش ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان تین سالوں سے پارلیمنٹ سے بھاگتے رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کو بھگانے کا وقت آچکا ہے اور اسی پارلیمنٹ کے ذریعے ہی اقتدار میں گھسے بیٹھے نیازی کو بھگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے ہی قوم کو نالائق وزیراعظم سے نجات ملے گی جبکہ عمران خان قومی اسمبلی میں اعتماد اور اکثریت سے محروم ہوچکے ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرح ان کے مشیر بھی جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 963187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963187/سلیکٹڈ-وزیراعظم-کی-طرف-سے-پارلیمنٹ-کو-غیر-مؤثر-بنانے-سازش-ناکام-ہوچکی-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org