QR CodeQR Code

فاروق ستار کی عشرت العباد سے دبئی میں اہم ملاقات

13 Nov 2021 17:17

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی طویل ملاقات میں سیاسی خلاء کو دور کرنے کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی طویل ملاقات میں سیاسی خلاء کو دور کرنے کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 963433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963433/فاروق-ستار-کی-عشرت-العباد-سے-دبئی-میں-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org