QR CodeQR Code

خادم رضوی کا عرس، انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

13 Nov 2021 19:31

شوریٰ کے سیینیئر رکن مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ عرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں، عرس کے حوالے سے انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔ مفتی زبیر کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، زائرین کیلئے بھی باقاعدہ طور پر بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی کے سالانہ عرس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ عرس کے حوالے سے تمام تر انتظامات کمیٹی دیکھے گی۔ کمیٹی شوریٰ کے سینیئر رکن مفتی محمد زبیر کے سربراہی میں کام کرے گی۔ علامہ خادم حسین رضوی کا سالانہ عرس 19,20,21 نومبر کا منایا جائے گا۔ شوریٰ کے سیینیئر رکن مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ عرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں، عرس کے حوالے سے انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔ مفتی زبیر کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، زائرین کیلئے بھی باقاعدہ طور پر بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 963456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963456/خادم-رضوی-کا-عرس-انتظامات-کیلئے-کمیٹی-تشکیل-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org