QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے 40 کارکنوں کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا

13 Nov 2021 20:41

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ تحریک لیبک کے وکیل محمد سلیم اور اسری چودھری نے دلائل دیئے۔ عدالت نے 40 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے عدالتی احکامات کے بعد تحریک لبیک کے وکلاء نے ان ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔


اسلام ٹائمز، تحریک لبیک کے 40 گرفتار کارکنان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ تحریک لبیک کے وکلاء نے ان چالیس کارکنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

تھانہ قلعہ گجر سنگھ، تھانہ اسلامپورہ اور شاہدرہ پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے نعمان طارق، عثمان شاہد، محمد ریاض سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جبکہ تھانہ اسلامپورہ اور شاہدرہ پولیس نے ملزم محمد اقبال، عابد حسین، اکرام الحق، عابد حسین، شہزاد خان، سید نظام احمد، محمد حسن، محمد صادق سمیت دیگر 21 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ تحریک لیبک کے وکیل محمد سلیم اور اسری چودھری نے دلائل دیئے۔ عدالت نے 40 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے عدالتی احکامات کے بعد تحریک لبیک کے وکلاء نے ان ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے چالیس ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو 15 نومبر کیلئے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 963464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963464/تحریک-لبیک-کے-40-کارکنوں-کو-ریمانڈ-مکمل-ہونے-پر-جیل-بھجوا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org