0
Sunday 14 Nov 2021 13:14

انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے، فواد چوہدری

انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وزیرِ اعظم عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایجنڈا نہیں، یہ قومی ایجنڈا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے آگے بڑھیں، یہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہو گی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔
خبر کا کوڈ : 963568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش