0
Monday 15 Nov 2021 10:13

انگلینڈ، اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا

انگلینڈ، اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا
اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کے شہر لیورپول میں اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کی عمریں 21،26 اور 29 برس ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکا ہوا وہ ٹیکسی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والا شخص مسافر تھا، دھماکے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 963648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش