QR CodeQR Code

سانحہ مہران ٹاؤن، 42 لاکھ روپے فی کس دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے

16 Nov 2021 18:13

شیدول کے مطابق ابتدائی طور پر 10، 10 لاکھ روپے کے چیک ورثا کو دیے جائیں گے۔ ورثا نے بتایا کہ ہر 6 ماہ بعد 4 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، اور یوں 2 سال مدت کے دوران دیت کی تمام رقم ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سٹی کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن کیس کے سلسلے میں ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مہران ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کے ورثا نے دیت کی رقم کے شیڈول پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جبکہ جاں بحق 9 افراد کے اہل خانہ کی جانب سے صلح کا حلف نامہ پہلے ہی جمع کروایا جا چکا ہے۔ ورثا کے مطابق عدالت کی جانب سے 42 لاکھ روپے فی کس دیت طے کی گئی تھی، دیت کی یہ رقم مکان مالک اور فیکٹری مالک ادا کریں گے، فیکٹری مالک حسن مہتا 60 فیصد، جبکہ مکان مالک طارق فیصل 40 فیصد رقم ادا کریں گے۔

شیدول کے مطابق ابتدائی طور پر 10، 10 لاکھ روپے کے چیک ورثا کو دیے جائیں گے۔ ورثا نے بتایا کہ ہر 6 ماہ بعد 4 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، اور یوں 2 سال مدت کے دوران دیت کی تمام رقم ادا کی جائے گی۔ دیت کی ادائیگی کیلئے کل کاغذات پر دستخط کیے جائیں گے، جبکہ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 963911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963911/سانحہ-مہران-ٹاؤن-42-لاکھ-روپے-فی-کس-دیت-کی-رقم-ادائیگی-کے-معاملات-طے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org