0
Wednesday 17 Nov 2021 10:18

حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے، شہباز شریف

حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزيشن رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں حکومت کی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گيا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یقینی بنائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 963986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش