QR CodeQR Code

ایم کیو ایم بلا امتیاز رنگ و نسل تعلیم سب کیلئے کے اصول پر عمل پیرا ہے، خالد مقبول صدیقی

17 Nov 2021 22:08

اپنے بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے بل کا منظور ہونا اس سمت میں سنگ میل ہے، اس کے ذریعے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ایک وعدہ جو عوام سے کیا تھا وہ پورا کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے بل کو منظور ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نے حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور کرکے 74 برس کے بعد اس عوامی مطالبے کو پورا کیا ہے جو ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں حیدرآباد کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد سمیت سندھ کے عوام کو ایک اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ میسر آجائے گا جس سے استعفادہ کرتے ہوئے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی، ایم کیو ایم پاکستان بلا امتیاز رنگ و نسل تعلیم سب کیلئے کے اصول پر عمل پیرا ہے اور حیدر آباد یونیورسٹی کے بل کا منظور ہونا اس سمت میں سنگ میل ہے، اس کے ذریعے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ایک وعدہ جو عوام سے کیا تھا وہ پورا کردیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی حکومت اور بالخصوص عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 964106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964106/ایم-کیو-بلا-امتیاز-رنگ-نسل-تعلیم-سب-کیلئے-کے-اصول-پر-عمل-پیرا-ہے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org