0
Thursday 18 Nov 2021 18:00

لاہور، خادم رضوی کے عرس کی تقریبات، پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہور، خادم رضوی کے عرس کی تقریبات، پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے رہنما علامہ حادم حسین رضوی کے پہلے عرس کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ ملتان روڈ کو چوبرجی چوک سے سکیم موڑ تک عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔ یتیم خانہ مارکیٹ بھی تین روز تک بند رہے گی، پولیس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے رہنما خادم حسین رضوی کا پہلا عرس کل سے شروع ہوگا جس کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، جس کے مطابق سکیورٹی پر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔ ملتان روڈ کو چوبرجی چوک سے سکیم موڑ تک عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔ چوک یتیم خانہ سے زائرین کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور ملتان روڈ پر سکیم موڑ کو خارجی راستہ بنایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق چوک یتیم خانہ مارکیٹ تین روز تک بند رکھی جائے گی، اسی طرح اورنج ٹرین کے دو سٹیشنز چوک یتیم خانہ اور سکیم موڑ سٹیشن پر تینوں دن ٹرین نہیں رکے گی، اسی طرح ملتان روڈ کی بائیس گلیوں کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے بڑے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ زائرین کی پارکنگ کیلئے سبزہ زار گراونڈ، چوبرجی کوارٹر گراونڈ اور اقبال ٹاون ہما بلاک گراونڈ سمیت پانچ پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔ چوک یتیم خانہ پر بیس واک تھرو گیسٹ لگا کر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ٹی ایل پی کے پندرہ سو رضاکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ دو سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کرے گی اور کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے اسلامیہ ہائی سکول میں کنٹرول روم بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 964248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش