1
0
Thursday 18 Nov 2021 18:44

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ذولفی بخاری کی علامہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ذولفی بخاری کی علامہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے موجودہ حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں، جن کا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کو واضح کرنا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماء ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 964274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اسلام ٹائمز جیسا ذریعہ ابلاغ بھی یہ خبر یہ نہیں بتا رہا کہ راجہ جی کو موجودہ حکومت کی کونسی پالیسی متصادم لگ رہی ہے؟؟ یہ حکومت یا اسکا سربراہ تو شروع سے ہی ایک ہی ڈگر پر ہے۔ یو ٹرن اس کا نصب العین ہے۔
زرداری صاحب کے پاس جانے سے کم سے کم اتنا ہوا کہ زلفی بخاری کو راجہ جی کی یاد آگئی۔ زبردست سیریز چل رہی ہے، بہت پراسرار۔
اس خبر میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ زرداری صاحب سے عہد و پیمان برقرار ہیں یا اس ملاقات سے وہ ٹوٹ چکے؟!؟!
ہماری پیشکش