0
Thursday 18 Nov 2021 21:18

کوئٹہ، ریڈ زون ایریا میں جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد

کوئٹہ، ریڈ زون ایریا میں جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں وزارت داخلہ کے مشیر میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ ملک ارشد مجید کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم ریڈ زون کے گردونواں میں آئے روز جلسہ جلوس کی وجہ سے شہر کا ٹریفک شدید متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ مریضوں کو بھی سفر میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ صوبائی مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور نے مراسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریڈ زون کے گردونواح میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کرے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 964291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش