0
Friday 19 Nov 2021 10:32

حافظ سعد رضوی کی رہائی خوش آئند عمل ہے، اعجاز چودھری

حافظ سعد رضوی کی رہائی خوش آئند عمل ہے، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چودھری نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کی رہائی خوش آئند عمل ہے، پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے کیلئے جاوں گا، امید کرتے ہیں کہ سعد رضوی ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریںگے۔

اعجاز احمد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلا کر ان سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی تاریخی جیت ہوئی ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق جیسے قوانین منظور ہو گئے ہیں، مجرموں مفروروں اور جعلی بیماروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوری قوم کو مبارک ہو، کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی بے روزگاروں اور یتیم ٹولے کو مشترکہ اجلاس میں منہ کی کھانی پڑی۔
خبر کا کوڈ : 964328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش