QR CodeQR Code

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

19 Nov 2021 11:32

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 448 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28 ہزار 448 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964340/ملک-بھر-میں-کورونا-مثبت-کیسز-کمی-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org