0
Friday 19 Nov 2021 15:16

گوادر، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

گوادر، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منشیات کی روک تھام کیلئے ایک کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جسکے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر طارق الٰہی مستوئی نے پولیس کو منشیات فروشوں کے لئے گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزمان گوادر کے رہائشی ہیں، جو اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 964385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش