0
Friday 19 Nov 2021 18:42

نریندر مودی کا تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنیکا اعلان

نریندر مودی کا تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش میں ضرور کوئی کمی رہ گئی ہوگی جو میں اپنے کچھ کسان بھائیوں کو اپنی جانب راغب نہیں کرسکا، جس کا کسان لیڈروں نے خیرمقدم کیا ہے۔ گرونانک جینتی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری کوشش میں ضرور کوئی کمی رہ گئی ہوگی جو میں اپنے کچھ کسان بھائیوں کو اپنی جانب راغب نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج پورے ملک کو بتانے آیا ہوں کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا عمل پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ ایم ایس پی پر انتخاب کے لئے کمیٹی میں بی جے پی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں، کسان تنظیموں، زرعی ماہرین اور زرعی ماہرین اقتصادیات رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں اور دیہی لوگوں کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا آئینی عمل شروع ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مودی نے تحریک پر بیٹھے لوگوں سے پرکاش پرو پر گھر واپسی کی اپیل کی ہے۔ مودی نے کہا کہ زرعی منڈیوں کو جدید بنانے کے لئے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ کئی ذرائع سے کسانوں کو قوانین کی وضاحت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ سمجھ نہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 964410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش