QR CodeQR Code

کالعدم تحریکِ طالبان سے مذاکرات، سندھ اسمبلی میں وفاقی حکومت کیخلاف قرارداد منظور

19 Nov 2021 18:15

پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے قاتلوں سے بات چیت کرنے سے پہلے تمام اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وفاقی حکومت کی بات چیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا۔ حکومت نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے قاتلوں سے بات چیت کرنے سے پہلے تمام اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی قاسم سومرو نے کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردی سے ملک کے عوام نے نقصان بھگتا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور تحریک انصاف کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم شور شرابے کے باوجود کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، جبکہ اپوزیشن کی قرارداد پیش نہ ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 964416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964416/کالعدم-تحریک-طالبان-سے-مذاکرات-سندھ-اسمبلی-میں-وفاقی-حکومت-کیخلاف-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org