0
Friday 19 Nov 2021 21:32

ای وی ایم مشین محض فریب، انتخابی اصلاحات سے کوئی تعلق نہیں، سردار سیف اللہ خان سدوزئی

ای وی ایم مشین محض فریب، انتخابی اصلاحات سے کوئی تعلق نہیں، سردار سیف اللہ خان سدوزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ای وی ایم مشین پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی میں یہ دکھایا جارہا ہے جیسے ایک مشین کے زریعے انتخابات کرانا ہی ملکی بقا کا ضامن ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ای وی ایم مشین محض فریب اور دھوکہ ہے اس کا انتخابی اصلاحات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شفاف الیکشن کیلئے کسی مشین کی نہیں بلکہ آئین میں درج آرٹیکل 62,63 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ جب تک آئین کے آرٹیکل 62 کے زریعے امیدوار کی اہلیت اور آرٹیکل 63 کے زریعے نااہلیت کو نہیں جانچا جائے گا اس وقت تک کرپٹ حکمران اس قوم پر مسلط ہوتے رہیں گے۔ اسی طرح جب تک انتخابات میں دولت کا بے تحاشا استعمال اور ملکی خزانہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کا راستہ نہیں روکا جائے گا اس وقت تک کوئی بھی مشین کارگر نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتخابی اصلاحات کیلئے 2013ء میں دھرنا دیا اور قوم کو آرٹیکل 62,63 کا شعور دیا۔ اگر اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات مان کر انتخابی نظام میں اصلاحات کردی جاتیں تو آج قوم اس عذاب میں مبتلا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الیکٹرونک مشین پر واویلہ کرتا دراصل انتخابی اصلاحات سے توجہ ہٹانے کیلئے نورا کشتی ہے، کیونکہ شفاف الیکشن اشرافیہ کے مفادات کے خلاف ہے لہذا یہ مشین کے نام پر دھینگا مشتی کرکے عوام کی توجہ اصل اصلاحات سے ہٹانا چاہتے ہیں مگر پاکستان عوامی تحریک انتخابی نظام میں حقیقی اصلاحات کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 964426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش