QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، محمد شاداب نقشبندی

19 Nov 2021 21:48

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام مذاہب اور اقلیتوں کو مذہب، سیاست، بنیادی حقوق سمیت تمام حقوق کی ضمانت دی گی ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔بھارت کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں موجود مسلمانوں کو مذہب، سیاست اور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مساجد کی شہادت، نماز جمعہ پر پابندی، بھارتی حکومت کی انتہا پسندی، جمہوریت اور برداشت کی نفی ہے۔عالمی برادری منافقانہ رویہ چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کی طرف قدم اٹھائے۔ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتیں محفوظ، خودمختار اور مکمل آزاد ہیں۔ کرتارپور راہداری کا کھولنا اس کی واضح دلیل ہے۔ آئین پاکستان میں تمام مذاہب اور اقلیتوں کو مذہب، سیاست، بنیادی حقوق سمیت تمام حقوق کی ضمانت دی گی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ بھارت کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں موجود مسلمانوں کو مذہب سیاست اور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب نقشبندی، جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ضلعی صدر ملک عامر علی وینس و دیگر نے خطاب کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنا ہوگا۔ مسلہ کشمیر پر عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہے۔ امن ہمیشہ دوطرفہ ہوتا ہے یکطرفہ امن کوششیں بے مقصد ہوتی ہیں۔ پاکستان کی امن پالیسی کو بھارت نے ہمیشہ کمزوری سے تعبیر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 964430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964430/مسئلہ-کشمیر-پر-عالمی-برادری-خاص-طور-اقوام-متحدہ-کی-پراسرار-خاموشی-سوالیہ-نشان-ہے-محمد-شاداب-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org