QR CodeQR Code

پاکستان میں آئندہ سال بیروزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی، آئی ایم ایف

19 Nov 2021 22:12

دستاویز کے مطابق سال 2022ء پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 8.5 فیصد اضافہ جاری رہے گا، بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی، عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی۔ آئی ایم ایف نے معیشتوں کی بحالی پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ دستاویز کے مطابق سال 2022ء پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 8.5 فیصد اضافہ جاری رہے گا،بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہوجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 3.9 سے بڑھ کر 4 فیصد ہوجائے گی،کورونا وباء کا معیشت پر دباؤ جاری رہے گا، قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک میں شمار ہوگا جبکہ معشیت کی عمومی شرح نمو آئندہ سال 3 اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 964436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964436/پاکستان-میں-آئندہ-سال-بیروزگاری-4-8-فیصد-مزید-بڑھے-گی-آئی-ایم-ایف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org