QR CodeQR Code

ہالینڈ، کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج

پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں

20 Nov 2021 10:42

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلا دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی عرصے سے جاری کورونا پابندیوں سے تنگ آ کر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کی ایک سڑک پر رات کے وقت ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئے  جن میں پولیس افسران بھی شامل تھے۔ نیدرلینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حکومت کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کے مطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جو مکمل ویکسی نیشن کرا چکے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 964494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964494/ہالینڈ-کورونا-پابندیوں-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org