0
Saturday 20 Nov 2021 11:25

حیدرپورہ فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے عامر کی لاش لواحقین کے سپرد کی جائے، حریت کانفرنس

حیدرپورہ فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے عامر کی لاش لواحقین کے سپرد کی جائے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت کانفرنس (م) نے حیدرپورہ میں ہلاک کئے گئے تیسرے شہری گول رام بن کے عامر احمد ماگرے کی لاش بھی اُس کے لواحقین کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکام حیدرپورہ فرضی جھڑپ میں ہلاک کئے گئے تیسرے شہری عامر احمد ماگرے جو گول کا رہنے والا تھا، کی لاش بھی بلا تاخیر ان کے غمزدہ خاندان کو واپس سونپے۔ بیان میں حکام سے کہا گیا کہ وہ میتوں کو اپنے قبضے میں لینے کے انسانیت سوز عمل سے گریز کریں اور متاثرہ لواحقین کو اپنے طور پر آخری رسومات کی ادائیگی کا انسانی فرض ادا کرنے کا موقعہ فراہم کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں پُرتشدد واقعات بند کریں۔

حریت کانفرنس نے یہ بات پھر دہرائی کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ اسی سے خطے میں امن و سلامتی کا قیام ممکن ہے۔ بیان میں حریت کانفرنس نے سکھ مذہب کے بانی گورونانک جی کے یوم پیدائش کے موقعہ پر سکھ برادی کو مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے افسوس ہے کہ المناک ہلاکتوں اور لواحقین کو لاشیں حوالے نہ کرنے کیخلاف آج کے احتجاجی بند کی کال کو سکھ بھائیوں کے درخواست کے باوجود موخر کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ حکام کی سرد مہری اور آمریت کے خلاف عوام نے فطری طور پر شدید برہمی اور غم و غصہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 964496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش