QR CodeQR Code

حیدرپورہ شہری ہلاکت کی تحقیقات سپریم کورٹ جج سے کرائی جائے، یشونت سنہا

20 Nov 2021 11:23

بھارت کے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے مودی حکومت کی وضاحت کیچڑ جتنی صاف ہے اور اس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کی قیادت میں متفکر شہریوں کے گروپ نے حیدرپورہ میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے لازمی ہے کہ اس واقعے کی عدالت عظمیٰ کے جج سے تحقیقات کرائی جائے تاکہ لوگوں کو اعتماد بحال ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے مودی حکومت کی وضاحت کیچڑ جتنی صاف ہے اور اس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کرانے کا حکم وقت ضائع کرنا ہے۔ ایک بیان میں اس گروپ نے کہا کہ مجسٹرئل تحقیقات کو فوری طور سپریم کورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات سے بدلنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیقات تیزی کے ساتھ مکمل کی جانی چاہیئے۔ اس دوران جن لوگوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے کو معطل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے ممبران پارلیمان سے بھی جموں و کشمیر کا جتنی جلد ہوسکے دورہ کرنے کی اپیل کی، تاکہ پارلیمان کے آنے والے اجلاس میں اس معاملے کو اُجاگر کیا جائے۔ اس گروپ میں یشونت سنہا کے علاوہ سشو بھاروے، وجاہت حبیب اللہ، کپل کاک اور بھارت بوشن شامل ہیں۔ گروپ نے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کے اس بیان کو بھی رد کیا جس میں انہوں نے جنگجوؤں کو مار پیٹ کر ہلاک کرنے وکالت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 964497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964497/حیدرپورہ-شہری-ہلاکت-کی-تحقیقات-سپریم-کورٹ-جج-سے-کرائی-جائے-یشونت-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org