0
Saturday 20 Nov 2021 12:33

طالبان کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھیں گے، تھامس ویسٹ

طالبان کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھیں گے، تھامس ویسٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے معاشی اور  انسانی بحران سے متعلق حقائق غلط بتائے۔ امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں غلط حقائق بتائے، افغانستان بدقسمتی سے اگست کے وسط سے پہلے ہی خوفناک انسانی بحران کا شکار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ، برسوں کی خشک سالی اور وبائی امراض نے افغانستان کی صورت حال کو مزید بدتربنا دیا ہے۔ تھامس ویسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان جامع حکومت، دہشتگردی سے نمٹنے، خواتین اور اقلیتوں کے احترام جیسے اقدامات سے عالمی حمایت حمایت حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان کو رواں سال 474 ملین ڈالر بطور انسانی امداد فراہم کیے اور امریکا افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 964524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش