0
Saturday 20 Nov 2021 15:35

غلط باتیں نہ پھیلائیں، کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا، جسٹس گلزار احمد

غلط باتیں نہ پھیلائیں، کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا، جسٹس گلزار احمد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ میں نے کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا، یہ کہنا غلط ہے کہ عدالت آزاد نہیں، دباؤ میں کام کر رہے ہیں، لوگوں میں غلط باتیں نہ پھیلائیں۔ لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز بھی محنت کے ساتھ لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیں، کسی کے کہنے پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی نے ڈکٹیشن نہیں دی، بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا فیصلہ ہوا ہے؟ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، غلط باتیں نہ پھیلائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں پر لوگوں کا بھروسہ نہ اٹھائیں، ہمیں روکنے کی آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی، ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فیصلوں کو صحیح اور غلط کہتے ہیں، یہ سب کی اپنی اپنی رائے ہے، ہر ایک کو اپنی رائے کا اختیار ہے، ہم کسی غیر جمہوری سیٹ اپ کو قبول نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں قانون کی حکمرانی ہے، ملک میں جمہوریت اور قانون کا پرچار اور آئین و قانون کو نافذ کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش