QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز اب بھی ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد

20 Nov 2021 18:28

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 302 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار 925 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد یومیہ کیسز سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مہلک وبا کے ایکٹیو کیسز 1752 سے گھٹ کر 1.25 لاکھ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 51 لاکھ 59 ہزار 931 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 15 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 274 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 302 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار 925 ہوگئی ہے۔

اس دوران 11 ہزار 787 مریضوں کی صحتیابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار 708 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1752 سے گھٹ کر 124868 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 267 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 349 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.36 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.29 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 964575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964575/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ایکٹیو-کیسز-اب-بھی-ایک-لاکھ-48-ہزار-سے-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org