?>?> نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، جماعت اسلامی - اسلام ٹائمز
0
Saturday 20 Nov 2021 22:49

نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، جماعت اسلامی

نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ ظالمانہ و جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کے بغیر نوجوانوں سمیت ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ اور یوتھ کی ٹیم کو میدان میں اتاریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جے آئی یوتھ سندھ کونسل کے اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، عقیل احمد خان، صوبائی صدر حسن کھوسہ بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا کام دعوت کا ہے، یوتھ کے نوجوان اپنے اخلاص و کردار کے ذریعے نوجوانوں کو ایک بڑے مقصد کیلئے متحد کرکے جماعت اسلامی کا ہر اول دستہ بنائیں، ہر شہر، گوٹھ اور یوسی میں جے آئی یوتھ کا یونٹ قائم کیا جائے، یوتھ کے نوجوان اپنا تعلق اللہ تعالیٰ اور قرآن سے تعلق مضبوط کریں، اس کے بغیر جنت کے حصول سمیت کوئی بھی کامیابی ناممکن ہے، کیونکہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ صوبائی امیر نے جے آئی یوتھ کی جانب سے ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کے قتل کیخلاف یوم احتجاج اور وفود بنا کر لواحقین کے پاس جاکر اظہار ہمدردی کرنے پر خوش آئندہ عمل قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کی تحسین کی۔
خبر کا کوڈ : 964608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش