QR CodeQR Code

امریکا و یورپ کی پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کی رپورٹس مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی

20 Nov 2021 20:04

لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کے مناظر کیوں نظر نہیں آتے، پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے۔ پاکستان میں بعض این جی اوز اور اینٹی پاکستان لابی مذہب کی جبری تبدیلی اور اقلیتوں کو مسلم بنانے کیلئے شادیوں پر جو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم امریکا و یورپ کی جانب سے پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ قرآن اکیڈمی میں علماء بورڈ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے علامہ محمد حسین اکبر، مفتی راغب نعیمی و دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کے مناظر کیوں نظر نہیں آتے، پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے۔ پاکستان میں بعض این جی اوز اور اینٹی پاکستان لابی مذہب کی جبری تبدیلی اور اقلیتوں کو مسلم بنانے کیلئے شادیوں پر جو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ترقی کی جانب سے گامزن ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کر رہی ہیں، جو غلط ہے۔ اگر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقوم سے استعفادہ کرتے ہیں تو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں انکا حصہ ڈالنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں۔ او آئی سی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ظلم پر نوٹس لے۔ علامہ محمد حسین اکبر، مفتی راغب نعیمی اور ضیاء اللہ شاہ بخاری نے یو ایس کمیشن فار فریڈم کی جبری مذہب کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی دنیا میں پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ پاکستان انہیں بطور غیر مسلم تسلیم نہیں کرتا، حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کے خلاف ایکشن لے، ان کا کہنا تھا کہ عوام اور ادارے سب متفق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 964612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964612/امریکا-یورپ-کی-پاکستان-میں-جبری-مذہب-تبدیلی-رپورٹس-مسترد-کرتے-ہیں-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org