0
Saturday 20 Nov 2021 23:52

پی ڈی ایم کی پشاور ریلی میں 250 افراد نے شرکت کی، کامران بنگش

پی ڈی ایم کی پشاور ریلی میں 250 افراد نے شرکت کی، کامران بنگش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل 25 جماعتیں صرف 250 لوگوں کو ہی جمع کرسکیں۔ پشاور میں پی ڈی ایم کی جانب سے منعقدہ ریلی مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پی ڈی ایم کے پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل 25 جماعتیں ایک ماہ کی محنت کے باوجود پشاور میں صرف 250 افراد کا جلسہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں، اس لیے پی ڈی ایم کو اب جلسے کے لیے لوگ بھی نہیں مل رہے، حکومت نے اپنی مدت پوری کی تو اپوزیشن کو خیبر پختونخوا سے امیدوار بھی نہیں مل سکیں گے۔

کامران بنگش نے کہا کہ فلاپ شو نے پی ڈی ایم کی غیرمقبولیت بے نقاب کردی،  خیبر پختون خوا کی سیاست میں کرپٹ اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں، اس لیے عوام ایسے عناصر کو مسترد کررہے ہیں، عوام نے اپوزیشن کے کے پی سے احتجاج کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے راستے بند کر کے عوام اور کارکنان کو جلسے میں شرکت سے روکا، ایسے ہتھکنڈے پی ڈی ایم کو پیچھے نہیں ہٹا سکتے، یہ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سے عوام کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 964618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش