0
Sunday 21 Nov 2021 10:36

بھارت، سیلابی ریلوں میں 17 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

بھارت، سیلابی ریلوں میں 17 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ  ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پانچ اضلاع شدید سیلابی ریلوں کے زد میں آ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈیموں اور ٹینکوں میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والی بارشیں غیر متوقع اور غیر معمولی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشیں متواتر اور شدید ہونے سے مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں موسموں میں شدت آ رہی ہے اور ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ ماحولیاتی تبدلیاں ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 964661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش