QR CodeQR Code

گوادر، مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

21 Nov 2021 15:39

مظاہرین کے مطالبات میں گوادر کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی، شہر میں غیر ضروری چیک پوسٹوں اور غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ، پنجگور سے گوادر تک ایران سے ملحقہ بند بارڈر کی بحالی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ایک ہفتے سے گوادر کو حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ اور دیگر مطالبات تسلیم کئے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ گوادر میں پورٹ روڈ پر وائی چوک کے مقام پر جاری دھرنے میں گوادر کو حق دو تحریک اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہی گیر بھی شریک ہیں۔ مظاہرین کے مطالبات میں گوادر کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی، شہر میں غیر ضروری چیک پوسٹوں اور غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ، پنجگور سے گوادر تک ایران سے ملحقہ بند بارڈر کی بحالی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 964703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964703/گوادر-مطالبات-تسلیم-ہونے-تک-احتجاجی-دھرنا-جاری-رکھنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org