0
Sunday 21 Nov 2021 17:56

سندھ حکومت صحت پر این جی اوز کا سہارا لیتی ہے، حافظ نعیم الرحمن

سندھ حکومت صحت پر این جی اوز کا سہارا لیتی ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں این جی اوز کا سہارا لیتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاق اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو کراچی کے اسپتالوں سے کوئی غرض نہیں، وفاق محض کاغذوں میں بجٹ بنا دیتا ہے، عملا کوئی کام نہیں ہوتا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت اب کے ایم سی کے اسپتالوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اداروں پر قبضہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 964716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش