0
Sunday 21 Nov 2021 18:24

جامعہ بلوچستان کے لاپتہ طلباء کی واپسی کو یقینی بنائینگے، ضیاء لانگو

جامعہ بلوچستان کے لاپتہ طلباء کی واپسی کو یقینی بنائینگے، ضیاء لانگو
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ بلوچستان کے مشیر میر ضیاء اللہ لانگو نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جامعہ بلوچستان کے لاپتہ طلباء کے مسئلے کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے لاپتہ طلباء کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ میں ہیں اور طلباء کی تلاش جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ثابت ہو کہ طلباء ریاستی اداروں کی تحویل میں ہیں، البتہ ہم انکی صحیح سلامت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش