0
Sunday 21 Nov 2021 21:57

5 اگست کو چھینے گئے حقوق واپس کئے جائیں، محبوب بیگ

5 اگست کو چھینے گئے حقوق واپس کئے جائیں، محبوب بیگ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے بھارتی حکومت کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اب وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو حقوق سے دستبردار کیا گیا۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ ملک میں عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم واقعی دل کی دوری اور دلی سے دوری کی بات کرتے ہیں، تو انہیں ہمیں بھروسہ دلانا ہوگا کہ یہاں حیدرپورہ جیسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہوں گے اور یہاں آکر ہمارا درد بانٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ان قوانین کو بھی منسوخ کرنے کی ضرورت ہے جن سے 5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہمیں ماضی میں جھانکنے کی بجائے ان غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ حیدرپورہ واقعے سے پورے قوم نے درد محسوس کیا اور ہم نے مل کرنا انصافی کے خلاف ایک ہو کر آواز بلند کی، جو خوش آئندہ ہے۔ محبوب بیگ نے ملک کے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اجنبی نہ سمجھیں بلکہ انہیں ہی اپنا سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کسی پارٹی کی ہار یا جیت نہیں ہے بلکہ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 964723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش